ذہنی تنائودور کرنے کا قدرتی طریقہ


ذہنی تنائوایک ایسا مرض ہے، جو بعض اوقات انسان کو مجبور اور بے بس بنا دیتا ہے۔ اس مرض کے علاج کیلئے جہاں تھراپی کا نظام موجود ہے، وہاں مارکیٹ میں متعدد ادویات بھی موجود ہیں، لیکن ذہنی تنائو کی کیفیت ہر شخص پر مختلف انداز میں اثر انداز ہوتی ہے۔ کسی ایک شخص کی تشخیص بالکل لفظ بہ لفظ کسی دوسرے پر صادق نہیں آ سکتی، مگر رویے، سوچ اور روزمرہ کے امور میں کچھ تبدیلی لا کر ہر قسم کے ذہنی تنائو سے قدرتی طور پر نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ ڈپریشن کے علاج کے لئے مندرجہ ذیل چند قدرتی طریقے اپنائیں۔ -1روزمرہ کے امور کو انجام دینے کے لیے خود کو پابندی کی عادت ڈالیں۔ -2 روزانہ اپنے مقاصد کا تعین کریں اور چھوٹے مقصد کے حصول سے شروعات کریں۔ -3 ورزش انسانی دماغ کو تروتازہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے جس سے ڈپریشن کا مسئلہ خود بخود حل ہوتا چلا جاتا ہے۔ -4ڈپریشن کے شکار مریض ایسی خوراک کھائیں جس میں اومیگا3ہو جیسے مچھلی وغیرہ‘‘۔

Comments

Popular Posts